2 اگست، 2017، 7:50 PM

شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک

شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایرانی وفد سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے اہم نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے حسین امیر عبداللہیان کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے اہم نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی بھائیوں اور روسی دوستوں کی مدد کے بغیر دہشت گردوں پر کامیابی مشکل تھی لیکن ایران اور روس نے شام کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھر پور مدد کی۔ شامی وزير خارجہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی گرانقدر سفارشات و ہدایات ، ایرانی قوم اور حکومت کا تعاون قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔ اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے بھی شامی عوام اور حکومت کی مدد کو ایران کی اسلامی ، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی حمایت جاری رکھےگا۔

News ID 1874297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha